پی ایس ایل 9،قذافی اسٹیڈیم کے باہرکاونٹ ڈاون کلاک لگا دیا گیا

02-07-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل قذافی اسٹیڈیم کے باہر کاؤنٹ ڈاؤن کلاک نصب کردی گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کاؤنٹ ڈاؤن کلاک پی سی بی ہیڈکوارٹر قذافی اسٹیڈیم کے مرکزی دروازے کے پاس نصب کی گئی ہے۔ماضی میں بھی پی ایس ایل کے آغاز سے دو ہفتوں قبل کلاک نصب لگائی جاتی رہی ہے۔ کلاک کے ہمراہ پی ایس ایل میں فرنچائز ٹیموں کے کپتانوں کی تصاویر بھی آویزاں ہیں۔واضح رہے کہ کاؤنٹ ڈاؤن کلاک پر کھل کے کھیل کا نعرہ درج ہے۔