کامیابی کی صورت میں دانیال عزیز کا نوٹیفکیشن فیصلے سے مشروط
02-07-2024
(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آزاد امیدوار دانیال عزیز کیخلاف بڑا فیصلہ لے لیا۔
الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کر دیا، دانیال عزیز کیخلاف کیس کی سماعت 10 فروری کو ہو گی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق دانیال عزیز ڈی آر اوز کے نوٹسز کا جواب دیتے ہیں نہ حاضر ہوتے ہیں، دانیال عزیز کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 50 ہزار جرمانہ کیا گیا جو ادا نہیں کیا۔