عام انتخابات کے سلسلہ میں طورخم بارڈر بند رہے گا
02-07-2024
(ویب ڈیسک) پاکستان میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے سلسلہ میں طور خم بارڈر بند رہے گا۔
ذرائع کے مطابق طورخم بارڈر آج رات سے کل رات 12 بجے تک بند رہے گا۔ طورخم بارڈر ذرائع نے بتایا کہ عام انتخابات کے سلسلے میں طورخم بارڈر 24 گھنٹے کے لئے بند رہے گا۔