روس پاکستان فرینڈشپ گروپ کے سربراہ ولادی میر شیزوف کی وزیر خارجہ سے ملاقات

02-07-2024

(ویب ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا کہ روس پاکستان فرینڈشپ گروپ کے سربراہ سینیٹر ولادی میر شیزوف نے نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ملاقات کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سینیٹر شیزوف کل ہونے والے عام انتخابات کیلئے بین الاقوامی مبصر کے طور پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق نگران وزیر خارجہ نے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کیلئے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران نگران وزیر خارجہ نے پاک روس دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے پاکستان کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔