عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ
02-07-2024
(ویب ڈیسک) عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
رپورٹ کےمطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5ڈالر کے اضافے سے 2053ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 400روپے کے اضافے سے 215500روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 343روپے کے اضافے سے 184756 روپے ہوگئی۔ اس کے برعکس، فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2600روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2229.08 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔