واسا کا الیکشن کے روز سیوریج کے نکاس اور صاف پانی کی فراہمی کا پلان تشکیل

02-07-2024

(لاہور نیوز) محکمہ واسا نے الیکشن کے روز شہر میں سیوریج کے نکاس اور صاف پانی کی فراہمی کا پلان ترتیب دے دیا۔

واسا نے تمام او اینڈ ایم ڈائریکٹرز کو ایس او پیز جاری کر دیئے۔ ایس او پیز میں ہدایات کی گئیں کہ الیکشن کے روز واسا کی ٹیمیں سیوریج اوور فلو کو روکنے کے لئے سروے کریں، ٹوٹے مین ہول کی چیکنگ کرکے مرمت کئے جائیں، الیکشن کے روز سیوریج سے متعلقہ شکایت کو فوری حل کیا جائے، شیڈول کے مطابق الیکشن ڈے پر ٹیوب ویل کو فعال رکھا جائے گا، پانی کی عدم فراہمی اور سپلائی میں کمی سے متعلق شکایات فوری حل کی جائیں گی۔ واسا کے متعلقہ ایکسین شکایات اور ان کے ازالے کی خود چیکنگ کریں گے۔