ملک بھر میں الیکشن کے روز بجلی کی بلا تعطل فراہمی کا اعلان

02-07-2024

(ویب ڈیسک) بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے الیکشن کے روز بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے حکام نے اپنے بیان میں بتایا کہ ہیڈکوارٹرز میں خصوصی مانیٹرنگ سیل قائم کر دیئے گئے ہیں جبکہ فیلڈ سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کرکے ہنگامی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ تمام اضلاع میں پولنگ ڈے پر ہزاروں ملازمین فرائض سرانجام دیں گے اور بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے تیاریاں مکمل ہیں۔ حکام نے مزید بتایا ہے کہ 8 اور 9 فروری کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، اس سلسلے میں کنٹرول رومز قائم کر دیئے گئے ہیں اور عملہ الیکشن کے روز ہائی الرٹ رہے گا۔