الیکشن کمیشن سے توقع ہے کہ نتائج پولنگ سٹیشن میں ہی مرتب ہوں: خرم دستگیر

02-07-2024

(ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان سے توقع ہے کہ الیکشن نتائج پولنگ سٹیشن میں ہی مرتب ہوں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ پچھلے الیکشن میں ہمارے پولنگ ممبران کو پولنگ سٹیشن سے باہر نکال دیا گیا تھا، ہمیں فارم 45 کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے اور اس پر دستخط بھی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کمپین ن لیگ اور شیر کی بنیاد پر ہوئی ہے، ہماری کوشش ہو گی کسی بھی وجہ سے پولنگ سٹیشن کے دروازے بند نہ ہوں۔ خرم دستگیر خان نے کہا کہ 2018ء کے بھیانک تجربے سے ہم نے اور الیکشن کمیشن نے بہت سبق سیکھے ہیں، اس بار وزیراعظم پاکستان نواز شریف بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ہونے والے دہشت گرد حملہ کی مذمت کرتے ہیں، 2021ء میں حکومت افغانستان میں چھپے دہشت گردوں کو عام معافی دے کر لائی تھی۔