الیکشن کمیشن کا اہم ہنگامی اجلاس طلب

02-07-2024

(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن کی جانب سے اہم ہنگامی اجلاس آج شام طلب کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر کریں گے جس میں ممبران اور سیکرٹری الیکشن کمیشن شریک ہوں گے، اجلاس میں چاروں صوبائی الیکشن کمشنر ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں الیکشن کمیشن کے تمام ونگز کے حکام بھی شریک ہوں گے، اجلاس میں انتخابات کی تیاریوں پر حتمی بریفنگ لی جائے گی، چیف الیکشن کمشنر اہم گائیڈ لائنز بھی حکام کو جاری کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابی سامان کی ترسیل، سکیورٹی اور پولنگ سٹیشنز سے متعلق ونگز کمیشن کو بریفنگ دیں گے۔