ٹی20 ورلڈکپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹ کی قیمت سامنے آگئی
02-07-2024
(ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے آغاز میں محض کچھ ماہ باقی رہ گئے ہیں جبکہ پاک بھارت مقابلے کے ٹکٹ کی فروخت کے حوالے سے اہم خبر آئی ہے۔
فوربز کی رپورٹ کے مطابق امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول ٹی20 ورلڈکپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا اہم مقابلہ 9 جون کو نیویارک میں ہوگا۔ جس کے ٹکٹ کی قیمت آسمان سے باتیں کررہی ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے یکم فروری کو اعلان کیا تھا کہ ایونٹ کا ٹکٹ بیلٹ پہلے آئیے پہلے پائیے کے نظام پر مبنی نہیں ہے بلکہ درخواست دہندگان کو ٹکٹ حاصل کرنے کا مساوی موقع فراہم کیا جائے گا۔ tickets.t20worldcup.com پر دستیاب ہیں تاہم 22 فروری سے باقی ماندہ ٹکٹس کو فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاک بھارت مقابلے کیلئے کم از کم ٹکٹ کی مالیت 175 ڈالر یعنی (49 ہزار 500 روپے سے زائد) جبکہ سٹینڈرڈ پلس سٹینڈ کی قیمت 300 ڈالر یعنی (84 ہزار 500 سے زائد) ہوگی، اسی طرح پریمیم سٹینڈ 400 ڈالر یعنی (1 لاکھ 13 ہزار 200 سے زائد) قیمت پر ٹکٹ فروخت ہوگا۔