پولنگ ڈے پر ماس ٹرانزٹ سسٹم مکمل فعال رہے گا

02-07-2024

(لاہور نیوز) عام انتخابات کے دوران پولنگ ڈے کے روز شہر میں ماس ٹرانزٹ سسٹم مکمل طور پر فعال رہے گا۔

صوبائی دارالحکومت میں پولنگ ڈے کے روز اورنج لائن ٹرین، میٹرو بس سسٹم اور سپیڈو بس سروس معمول کے مطابق چلے گی۔ تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے باعث طلبہ کو مفت سفری سہولت میسر نہیں ہو گی۔