سی سی پی او بلا ل صدیق کمیانہ کی زیرصدارت اجلاس ،الیکشن سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

02-07-2024

(لاہور نیوز) سی سی پی او بلا ل صدیق کمیانہ کی زیرصدارت سینئر پولیس افسران کااجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں عام انتخابات کے پرامن انعقاد پرسکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا گیا۔

سی سی پی او نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی،اسلحہ کی نمائش،فائرنگ پر آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا،فورس کی ڈیوٹی سے متعلق غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی جبکہ کنٹرول رومز کے ذریعے مسلسل مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے گی۔  اجلاس کے دوران سی سی  سی پی او نےافسران کوالیکشن کمیشن،ضلعی انتظامیہ،سکیورٹی اداروں سے مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت کی،ڈولفن فورس،سپیشل پروٹیکشن یونٹ اورایلیٹ فورس کی ٹیمیں مسلسل پٹرولنگ کریں گی۔پولنگ سٹیشنز کی سکیورٹی کیلئے خصوصی ناکے بھی قائم کئے جائیں گے۔