عام انتخابات:الیکشن ڈیوٹی نہ کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

02-07-2024

(لاہور نیوز) عام انتخابات کے دوران الیکشن ڈیوٹی نہ کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ریٹرننگ آفیسر نے الیکشن ڈیوٹی سے انکار پر کوٹ خواجہ سعید  کی ایک لیکچرار کی گرفتاری کے احکامات جاری کردیے۔ این اے 121 کے آر او نےلیکچرار کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تاہم خاتون کی گرفتاری کے متعلق کسی قسم کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ آر اوز کا کہنا تھا کہ سکولوں میں پولنگ سٹیشن قائم کرنے سے روکنے پر بھی کارروائی ہوگی، گزشتہ روز ایف سی کالج کے پاس نجی سکول کی انتظامیہ نے پولنگ سٹیشن قائم کرنے سے منع کیا تھا آر او کی جانب سے وارننگ ہر نجی سکول کی انتظامیہ نے پولنگ سٹیشن قائم کرنے دیا۔