نومنتخب چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بورڈ کے اخراجات کی تفصیلات مانگ لیں

02-07-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے بورڈ کے اخراجات کی تفصیلات طلب کر لیں۔

ذرائع کے مطابق اخراجات میں پاکستان کرکٹ ٹیم، سپورٹ سٹاف اور میچز کے انعقاد پر ہونے والے اخراجات بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پی سی بی کے سالانہ بجٹ اور کھلاڑیوں کے معاوضوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں، سی او او اور سی ایف او کو تفصیلی رپورٹ بنا کر بریفنگ دینے کا کہا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی اخراجات اور پاکستان ٹیم کی کارکردگی کا موازنہ  کرنا چاہتے ہیں، چیئرمین جلد بورڈ کے اعلیٰ عہدیداروں سے بریفنگ لیں گے جس کے بعد وہ مستقبل کا لائحہ عمل تیار کریں گے۔