شہر کے113 کالجز میں پولنگ سٹیشنز قائم، انتظامات مکمل

02-07-2024

(لاہور نیوز)صوبائی دارالحکومت کے 113 کالجز میں پولنگ سٹیشن قائم کر دیے گئے۔

ڈائریکٹر کالجز  کے مطابق لاہور، قصور، ننکانہ اور شیخوپورہ کے تمام سرکاری کالجز میں پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں، کالجز میں الیکشن کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔  انہوں نے مزید بتایا کہ پولنگ سٹیشنز پر  سی سی ٹی وی کیمروں اور بجلی کا متبادل عارضی انتظام بھی کیا گیا ہے، لاہور ڈویژن کے 3 ہزار اساتذہ الیکشن ڈیوٹیز دینگے، تمام اساتذہ کو الیکشن ڈیوٹی کے حوالے سے پابند کیا گیا ہے۔