مومنہ اقبال کی تصاویر سوشل میڈیا صارفین کو بھا گئیں
02-07-2024
(ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مومنہ اقبال کی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مومنہ اقبال نے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ مومنہ اقبال نے لباس کی مناسبت سے جیولری بھی زیب تن کررکھی ہے۔ اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔ مومنہ اقبال سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے اس سے قبل بھی تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔ واضح رہے کہ نجی ٹی وی چینل کے ڈرامہ سیریل ’احسان فراموش‘ میں مومنہ اقبال نے ’فلک‘ کا منفی کردار نبھایا تھا۔ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں ہمایوں اشرف، مشال خان، سلمان سعید، دانیہ انور، عتیقہ اوڈھو، حمیرا اصغر، ظفر محمود، صدف احسن، جاوید اقبال، روحی غزل ودیگر شامل تھے۔ احسان فراموش کی ہدایت کاری کے فرائض سید فیصل بخاری نے انجام دیے جبکہ اس کی کہانی طاہر نذیر نے لکھی تھی۔