بابر اعظم نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کو خیرباد کہہ دیا
02-07-2024
(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کو خیرباد کہہ دیا۔
قومی ٹیم کے سٹار بیٹر بابراعظم نے بی پی ایل میں رنگپور رائیڈرز کی نمائندگی کی اور ٹاپ رن اسکورر بن کر ٹورنامنٹ کو خیرباد کہہ دیا۔ بابر اعظم نے رنگپور رائیڈرز کے لیے 6 اننگز میں 50 کی اوسط سے 251 رنز بنائے۔ انہوں نے دو میچ وننگ نصف سنچریاں بھی سکور کیں اور آخری اننگز میں ڈھاکا کے خلاف 47 رنز بنائے۔ بابر اعظم اب وطن واپس آئیں گے اور پی ایس ایل سیزن 9 میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ یاد رہے کہ شیڈول کے مطابق پی ایس ایل 9 کا آغاز 17 فروری سے ہو گا اور 17 مارچ تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 34 میچز کھیلے جائیں گے۔ پی ایس ایل شیڈول کے مطابق پہلے مرحلے میں میچ لاہور اور ملتان میں کھیلے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے کے میچز کراچی اور راولپنڈی میں ہوں گے۔ افتتاحی میچ قذافی سٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور اسلام آبادیونائیٹڈ کے درمیان ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل کراچی میں ہو گا۔