پی ایس ایل کی آن لائن ٹکٹ بکنگ ویب سائٹ بحال
02-07-2024
(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کی آن لائن ٹکٹ بکنگ کی ویب سائٹ بحال ہو گئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پی ایس ایل کی انتظامیہ نے پیغام جاری کیا ہے۔ #HBLPSL9 #KhulKeKhel — PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 7, 2024 پی ایس ایل انتظامیہ نے پیغام میں کہا ہے کہ ویب سائٹ بحال ہو گئی ہے، شائقین کرکٹ اب آن لائن ٹکٹ بک کروا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل کی آن لائن ٹکٹ بکنگ کی ویب سائٹ پر گزشتہ روز شام 5 بجے سے آن لائن ٹکٹ کی بکنگ شروع ہونا تھی جس کے چند گھنٹوں کے بعد ہی اس پر سائبر حملہ ہو گیا تھا۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے ٹکٹ فروخت کا معاہدہ نجی کوریئر کمپنی کے ساتھ کیا ہے۔