شہر کی قومی وصوبائی اسمبلی کی44 نشستوں پر1ہزار سے زائدامیدوار مدمقابل

02-07-2024

(لاہور نیوز) عام انتخابات 2024 میں صوبائی دارالحکومت سے قومی و صوبائی اسمبلی کی 44 نشستوں پر1079 امیدوار مدمقابل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سے قومی اسمبلی کی 14نشستوں پر 266 امیدوار  انتخابی دنگل میں اترے ہیں جبکہ صوبائی اسمبلی کے 30 حلقوں میں 813 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ این اے 120 میں سب سے  زیادہ 27 امیدوار مدمقابل ہیں، این اے 118 میں سب سے کم 18امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 161 میں سب سے زیادہ 46 امیدواروں میں جوڑ پڑے گا جبکہ پی پی 150 میں سب سے کم 13 امیدوار  قسمت آزمائیں گے۔