گریٹر اقبال پارک میں مفت پارکنگ کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ

02-07-2024

(لاہور نیوز) گریٹر اقبال پارک میں مفت پارکنگ کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

نجی کمپنی کو 3کروڑ روپے سالانہ  پر پارکنگ کا ٹھیکہ دیا جائے گا، سائیکل کی پارکنگ فیس 10، موٹر سائیکل کی 20 اور گاڑی کی 30روپے وصول کی جائے گی ۔ پی ایچ اے  نے ٹینڈر طلب کر لیے ہیں 20 فروری کو   پارکنگ سٹینڈز کا ٹھیکہ دیا جائے گا، پک اپ کی پارکنگ فیس 50 جبکہ کوسٹر اور بسوں کی 100روپے طے کر لی گئی  ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے حکم پرپارکوں میں پارکنگ فیس ختم کی گئی تھی،نگران دور اقتدار میں پارکس میں پارکنگ فیس دوبارہ عائد کر دی گئی، ماضی میں گریٹر اقبال پارک سے 57 موٹر سائیکل اور گاڑیاں چوری ہو چکی ہیں۔