عام انتخابات: پریذائیڈنگ افسران کو فارم45 بارے ہدایات پر عملدرآمد کا حکم

02-07-2024

(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پریذائیڈنگ افسران کو عام انتخابات کے روز فارم 45 سے متعلق ہدایات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا ہے کہ پریذائیڈنگ افسران فارم 45 پر خود اور پولنگ ایجنٹوں سے دستخط کرائیں گے، دستخط کے بعد پریذائیڈنگ افسران فارم 45 پولنگ سٹیشن کے باہر آویزاں کریں گے۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا مزید کہنا تھا کہ فارم 45 سے متعلق ہدایات پر عمل نہ کرنے والے پریذائیڈنگ افسران کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ واضح رہے کہ پولنگ سٹیشن پرتعینات پریذائیڈنگ افسر ووٹوں کی گنتی کے بعد فارم 45 پر نتیجہ درج کرتا ہے۔