لاہور: مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

02-07-2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔

لاہور کے علاقے چوہنگ میں پولیس نے 3 مشتبہ موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزموں نے فائرنگ شروع کر دی، پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزموں کے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر قریبی ہسپتال منتقل کر دی، ملزم سنگین نوعیت کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھا۔