بے روزگاری کے خاتمے اور نوجوانوں کو روزگار دینے کیلئے ہمارا ساتھ دیں: سراج الحق

02-06-2024

(ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ بے روزگاری کے خاتمے اور نوجوانوں کو روزگار دینے کیلئے ہمارا ساتھ دیں۔

سراج الحق نے کہا کہ پاکستان میں خلافت راشدہ کا نظام چاہتے ہیں، ہم دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم حکومت اور ریاست پیغمبر اسلامؐ کے طریقے سے چلانا چاہتے ہیں، عوام کشمیر، فلسطین کی آزادی اور عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 5 برس قومی اسمبلی میں گونگے اور بہرے بیٹھے تھے، آج وہی لوگ پھر سے عوام کے درمیان آ کر ووٹ مانگ رہے ہیں، پہلے عوام ان لوگوں کا احتساب چاہتے ہیں، بے روزگاری کے خاتمے اور نوجوانوں کو روزگار دینے کیلئے ہمارا ساتھ دیں۔