عوام 8 فروری کو ملک کی تقدیر بدلنے کیلئے پگڑی کے نشان پر مہر لگائیں: پرویز خٹک

02-06-2024

(ویب ڈیسک) تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا کہ عوام 8 فروری کو ملک کی تقدیر بدلنے کیلئے پگڑی کے نشان پر مہر لگائیں۔

پرویز خٹک نے کہا کہ تحریک انصاف کے زیادہ تر امیدوار الیکشن جیت کر ہمارے پاس ہی آئیں گے، ان کے میرے ساتھ ذاتی رابطے ہیں، اصل تماشہ تو الیکشن کے بعد شروع ہو گا، بانی تحریک انصاف کو عوام کی مشکلات اور مسائل کا ادراک ہی نہیں تھا۔ پرویز خٹک نے کہا کہ عوام 8 فروری کو ملک کی تقدیر بدلنے کے لئے گھروں سے نکل کر پگڑی کے نشان پر مہر لگائیں۔