وفاقی کابینہ: لیفٹیننٹ جنرل طاہر حمید شاہ کی چیئرمین آرڈیننس فیکٹری تعیناتی کی منظوری

02-06-2024

(ویب ڈیسک) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔

نگران وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے جاری اعلامیہ کے مطابق کابینہ نے لیفٹیننٹ جنرل طاہر حمید شاہ کی بطور چیئرمین پاکستان آرڈیننس فیکٹری تعیناتی کی منظوری دیدی، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی تجویز پر 4 احتساب عدالتوں کو خصوصی عدالتوں میں بدلنے کی بھی منظوری دی گئی۔ جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ خصوصی عدالتوں میں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی تجویز پر ججز کی تعیناتی کی منظوری دی گئی، کابینہ نے پی آئی اے کی تنظیم نو کی منظوری دیدی، پی آئی اے کی مالی و انتظامی تنظیم نو کیلئے فنانشل ایڈوائزر کے تقرر کی بھی منظوری دی گئی۔