پنجاب: انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعدد امیدواروں کو نوٹسز

02-06-2024

(لاہور نیوز) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر متعدد امیدواروں کو نوٹسز جاری کردیئے۔

ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ننکانہ صاحب نے خلاف ضابطہ تشہیری مواد آویزاں کرنے پر 6امیدواروں کو وارننگز جاری کیں، پی پی 177 قصور سے امیدوار حاجی محمد الیاس خان کو خلاف ضابطہ تشہیری مواد اور پی پی 178  سے  امیدوار غلام رسول کو اشتعال انگیز تقریر کرنے پر نوٹس جاری کیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ  پی پی 240بہاولنگر  کے امیدواروں رانا عبدالرؤف، محمد سہیل خان اور پی پی 186اوکاڑہ سے امیدوار رائے مشتاق احمد کو بغیر اجازت جلسے کے انعقاد پر نوٹسز جاری کیے گئے۔ اسی طرح امیدوار پی پی 232وہاڑی کے امیدوار شہریار علی خان خاکوانی کو بھی ڈی ایم او کی طرف سے وضاحت کیلئے نوٹس جاری کیا گیا۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران کی طرف سے صوبہ پنجاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں جاری ہیں،امیدواروں کی انتخابی مہم کا آج آخری دن ہے، رات بارہ بجے کے بعد سے جلسے جلوسوں پر مکمل پابندی ہو گی۔