ملک میں پٹرول کی فروخت میں 7 ماہ کے دوران 7 فیصد کمی ریکارڈ

02-06-2024

(ویب ڈیسک) ملک میں پٹرول کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے سات ماہ میں سالانہ بنیادوں پر سات فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

او سی اے سی کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کے پہلے سات ماہ میں ملک میں 4.18 ملین ٹن پٹرول کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں سات فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 4.58 ملین ٹن پٹرول کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ جنوری کے دوران ملک میں 0.61 ملین ٹن پٹرول کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں پانچ فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال جنوری میں ملک میں 0.65 ملین ٹن پٹرول کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ دسمبر کے مقابلہ میں جنوری میں پٹرول کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر 8 فیصد کی نمو ہوئی۔ دسمبر میں 0.57 ملین ٹن پٹرول کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو دسمبر میں بڑھ کر 0.61 ملین ٹن ہو گئی۔