انتخابی مہم کا وقت رات 12 بجے ختم، الیکشن کمیشن کا خلاف ورزی پر کارروائی کا عندیہ

02-06-2024

(لاہور نیوز) الیکشن کمیشن نے رات 12 بجے کے بعد انتخابی مہم چلانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا عندیہ دے دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انتخابی مہم آج رات 12 بجے ختم ہوجائے گی، آج رات 12 بجے کے بعد کسی قسم کی انتخابی مہم و تشہیر کی اجازت نہیں ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے ہدایات میں کہا ہے کہ دیہی علاقوں میں پولنگ سٹیشن سے چار سو میٹر  جبکہ گنجان آباد علاقوں میں امیدوار یا سیاسی جماعتیں پولنگ سٹیشنز سے سو میٹر کے  فاصلے پر کیمپ لگاسکتی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ آج رات 12بجےکےبعدجلسے،جلوس پر بھی پابندی ہوگی، کارنرمیٹنگ یا اس نوعیت کی کسی سیاسی سرگرمی پر پابندی ہو گی، 12بجے کے بعدانتخابی مہم،اشتہارات و دیگرتحریری موادکی تشہیر پر پابندی ہوگی۔ ای سی پی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ  انتخابی عمل کے انعقاد تک میڈیا پر ہرقسم کےپول سروےپربھی پابندی ہوگی، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ پرسختی سےعمل کرےگا، خلاف ورزی پرپیمرا اور پی ٹی اےکوقانونی کارروائی کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے مزید کہا ہے کہ پولیس اور ڈسٹرکٹ اینڈ ریٹرننگ افسران ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کے پابند ہیں، خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی ہوگی۔