این اے 127:ووٹوں کی خریداری کے الزام کا معاملہ، ن لیگ اور پی پی میں صلح

02-06-2024

(لاہور نیوز) این اے 127 میں ووٹوں کی خریداری کے الزام کے معاملے پر مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میں صلح ہو گئی۔

لاہور نیوز کو موصول ہونے والی کاپی کے مطابق  دونوں پارٹیوں کی جانب سے لگائے گئے الزامات واپس لے لیے گئے۔ دونوں پارٹیوں نے اقرار کیا کہ این اے 127 اور پی پی 160 میں ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کریں گے۔ یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے این اے 127 اور پی پی 160 میں پیپلزپارٹی پر ووٹوں کی خریداری کا الزام عائد کیا گیا تھا جبکہ پیپلزپارٹی نے لیگی امیدوار عطا تارڑ پر پارٹی دفتر پر حملے کا الزام لگایا تھا۔