طارق بگٹی صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن تعینات
02-06-2024
(ویب ڈیسک) طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر مقرر کر دیا گیا۔
سابق صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن خالد سجاد کھوکھر نے صدر مملکت کو اپنا استعفیٰ بھجوایا تھا جسے صدر عارف علوی نے منظور کر لیا۔ نگران وزیراعظم نے طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر مقرر کر دیا، وزیراعظم کی منظوری کے بعد پاکستان سپورٹس بورڈ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔