عام انتخابات: پاک فوج کے دستے مختلف اضلاع میں الیکشن ڈیوٹی کیلئے روانہ

02-06-2024

(لاہور نیوز) عام انتخابات کے پرامن انعقاد کے لیے پاک فوج کے دستے پنجاب بھر کے مختلف اضلاع میں الیکشن ڈیوٹی کے لیے روانہ ہو گئے۔

عام انتخابات کے پرامن انعقاد کے لیے پاک فوج کے چاق و چوبند دستے لاہور، ملتان، اوکاڑہ، بہاولپور اور گوجرانوالہ گیریژن سے پنجاب کے دیگر اضلاع میں الیکشن سیکورٹی ڈیوٹی کے لیے روانہ ہوئے۔  فوجی دستوں کی تعیناتی کا مقصد عام انتخابات کے دوران سول حکومت کی معاونت کرتے ہوئے انتخابی عمل کی شفافیت اور امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانا ہے۔ فوجی اہلکار پولنگ سٹیشنز کے باہر سکیورٹی ڈیوٹی کے لیے تھرڈ ٹیئر پر سیکورٹی کے لئے تعینات ہونگے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بروقت نمٹا جائے، پولنگ کے دوران پولیس فرسٹ ٹیئر جبکہ سول آرمڈ فورسز سیکنڈ ٹیئر سکیورٹی مُہیا کریں گی۔