بشریٰ بی بی کا اڈیالہ جیل منتقلی کے لیے عدالت سے رجوع

02-06-2024

(ویب ڈیسک) توشہ خانہ کیس میں سزا یافتہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے عدالت سے رجوع کرلیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں بشریٰ بی بی کی جانب سے بنی گالہ کو سب جیل قرار دینے کا انتظامیہ کا 31 جنوری کا نوٹیفیکیشن کالعدم قراردینے کی استدعا کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ 31 جنوری کو احتساب عدالت کی جانب سے توشہ خانہ رنفرنس میں 14سال قید کی سزا دیئے جانے کے بعد بانی تحریک انصاف  کی رہائشگاہ کو سب جیل قراردیدیا گیا ہے اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سخت سکیورٹی میں بنی گالا منتقل کر دیا گیا ہے۔ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کیلئے بنی گالا کو سب جیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا اورجیل عملہ بھی بنی گالا تعینات کر دیا گیا ہے۔