عریشہ رضی کا شوہر کیساتھ رقص سوشل میڈیا پر وائرل
02-06-2024
(ویب ڈیسک) اداکارہ عریشہ رضی کے شوہر کیساتھ رقص کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔
پاکستانی اداکارہ عریشہ رضی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے شوہر عبداللہ کے ساتھ مایوں کی تقریب میں رقص کرتے ہوئے ایک رومانوی ویڈیو مداحوں کیساتھ شیئر کی۔ اس موقع پر اداکارہ نے مسٹرڈ فرنٹ اوپن فراک کے ساتھ شرارہ پہن رکھا ہے جبکہ مہارت سے ہوا میک اپ اور ماتھے پر لگا ٹیکا عریشہ کے حسن کو چار چاند لگا رہا ہے۔ مذکورہ ویڈیو میں عریشہ رضی کے اپنے شوہر عبداللہ کے ہمراہ رومانوی لمحات عکس بند کیے گئے ہیں۔ ویڈیو میں نارنجی قمیض اور ٹراؤزر پہنے عبداللہ عریشہ کا ہاتھ تھام کر انہیں ڈانس فلور پر لیکر آتے نظر آئے جس کے بعد دونوں نے ڈانس کا مظاہرہ کیا، دونوں کی خوشی ان کے چہروں سے عیاں ہے جبکہ ویڈیو پر لگایا گیا گانا "وے ہانیا" ان کی محبت کو الفاظ میں بیان کرتا سنائی دے رہا ہے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پرآتے ہی اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے ان کی زندگی کے نئے سفر کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔