لاہور: پرامن الیکشن کیلئے سکیورٹی انتظامات مکمل،26 ہزار اہلکار تعینات

02-06-2024

(ویب ڈیسک) عام انتخابات 2024 کے انعقاد میں دو دن باقی رہ گئے ہیں، پرامن الیکشن یقینی بنانے کے لیے سکیورٹی انتظامات مکمل کیے جا چکے ہیں ۔

لاہور پولیس نےانتہائی حساس علاقوں کی جیوٹیگنگ مکمل کرلی جبکہ دشمن دار گروپس سے شورٹی بونڈز بھی لیےجا چکےہیں،لاہور سمیت پنجاب بھرمیں سکیورٹی کے مزید اقدامات کیے جارہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہےکہ لاہور کے 4300 سےزائد پولنگ سٹیشنز کے لیے 26 ہزار اہلکار، 2ہزار خواتین اہلکاربھی لاہور کے پولنگ سٹیشنزپرڈیوٹی دیں گی،یکم جنوری سے 5 فروری تک 519 سرچ آپریشنز،51 ہزار افراد کی چیکنگ کی گئی۔ سرچ آپریشنزمیں 10 اشتہاری گرفتارکیے، پنجاب کے49 ہزار سے زائد پولنگ سٹیشنز کے لیے 1 لاکھ 30 ہزارکی نفری تعینات ہوگی، ایک ارب 35 کروڑکی لاگت سے23 ہزار کیمروں کی تنصیب کا کام مکمل کرلیا گیا۔ انتہائی حساس علاقوں اورپولنگ سٹیشنزکی جیوٹیگنگ مکمل کرلی گئی، دفعہ144 کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی۔ پاک فوج،رینجرز اورپولیس کےدستے پٹرولنگ یقینی بنائیں گے۔