پولیس کا عام انتخابات کےلئے جامع ٹریفک پلان تیار

02-06-2024

(لاہور نیوز) 8 فروری کو عام انتخابات کے موقع پر جامع ٹریفک پلان مرتب کر لیا گیا، اے کیٹگری کی 320 اور بی کیٹگری کی 1248 پولنگ بلڈنگز پر ڈیوٹی لگا دی گئی۔

لاہور ٹریفک پولیس نے عام انتخابات کےلئے ٹریفک پلان جاری کردیا،کانسٹیبل سے لیکر سی ٹی او تک تمام افسران شہریوں کی مدد و رہنمائی کےلئے موجود ہونگے، اے کیٹگری کی 320 اور بی کیٹگری کی 1248 پولنگ بلڈنگز پر ڈیوٹی لگا دی گئی۔ ایس پی سہیل فاضل، ایس پی شہزاد خان اورایس پی ملک اکرام مکمل سپرویژن کریں گے،12 ڈی ایس پیز اور 500 سینئر وارڈنز اور 03 ہزار سے زائد وارڈنز فرائض سرانجام دیں گے، 136 لیڈی وارڈنز بھی پولنگ ڈے پر ضلعی پولیس کے ساتھ ملکر فرائض سرانجام دیں گی۔ سی ٹی او عمارہ اطہر نے مزید بتایا کہ 20 فوک لفٹرز، 04 بریک ڈاؤن بھی 03 شفٹوں میں تعینات کیے گئے ہیں، پارکنگ حساس اور مصروف شاہراہوں پر واقع پولنگ بلڈنگ کے گردوانوح میں کم از کم دو سو گز دور کروائی جائے گی، الیکشن کے پرامن انعقاد کےلئے ضلعی پولیس اور دیگر لاء انفورسمنٹ ایجنسیز سے مکمل تعاون رکھا جائے گا، مشکوک افراد اور لاوارث اشیاء پر خصوصی نظر رکھی جائے گی۔