9 مئی مقدمات: ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد
02-06-2024
(لاہور نیوز) 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے ڈاکٹر یاسمین راشد، محمودالرشید، اعجاز چودھری پر فرد جرم عائد کی۔ عدالت نے ملزمان کا جیل ٹرائل کرنے کا حکم دے دیا اور آئندہ سماعت پر گواہوں کو بھی طلب کر لیا۔ واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڑ اور شادمان پولیس نے مقدمات درج کررکھے ہیں۔