صوبہ پنجاب میں عام انتخابات کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل
02-05-2024
(لاہور نیوز) صوبہ پنجاب میں عام انتخابات کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں۔
صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز انور چوہان کا کہنا ہے پولنگ میٹریل کی پیکنگ اور ریٹرننگ افسران کو ترسیل کا عمل جاری ہے، بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ کا کام مکمل ہو چکا ہے، صوبہ پنجاب کے اضلاع میں بیلٹ پیپرز کی ترسیل جاری ہے۔ انہوں نے کہا صوبائی سطح پر سکیورٹی، ٹرانسپورٹ ، مواصلاتی اور ایمرجنسی پلان تیار ہے، تمام ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اپنے متعلقہ اضلاع میں پولنگ سٹیشنز کے قیام کی تیاریاں مکمل کر رہے ہیں، شفاف اور پر امن انتخابات کے انعقاد کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا۔