پیپلزپارٹی کو حکومت ملی تو لاکھوں گھر تعمیر کرکے دیں گے: آصفہ بھٹو

02-05-2024

(ویب ڈیسک) آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو حکومت ملی تو عوام کو لاکھوں گھر تعمیر کرکے دیں گے۔

آصفہ بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میں آپ کے سامنے بلاول بھٹو اور پارٹی کی کامیابیوں پر نظر ڈالنے کے لئے آئی ہوں، شہر ہو یا گاؤں ہم مفت علاج دیتے ہیں، جو کسی دوسرے صوبے میں موجود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ گمبٹ جیسے چھوٹے شہر میں ملکی لیول کا بہترین ہسپتال بنایا، عوام ہمارے ساتھ کھڑے ہیں تو ہم بھی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، سیلاب کے باعث بہت نقصان ہوا، حکومت ملی تو لاکھوں گھر تعمیر کریں گے۔ آصفہ بھٹو نے مزید کہا کہ عوام بتائے کے جب وہ مشکل میں تھے تو کون سا لیڈر یا پارٹی ان کے ساتھ موجود تھی۔