کراچی پورٹ کا بلک اور جنرل کارگو نظام یو اے ای کے حوالے کرنے کا فیصلہ
02-05-2024
(ویب ڈیسک) کراچی پورٹ کا بلک اور جنرل کارگو نظام تقریباً ایک ماہ میں متحدہ عرب امارات کے حوالے کیا جائے گا۔
کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین سیدین زیدی نے کے پی ٹی کا بلک اور جنرل کارگو نظام یو اے ای کے حوالے کئے جانے کی تصدیق کر دی۔ انہوں نے کہا کہ یو اے ای کو 7 برتھیں دی جارہی ہیں، اے ڈی پورٹس کراچی پورٹ کی 7 برتھوں پر 13 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، کاروبار سے حاصل آمدن کا مخصوص حصہ کے پی ٹی کو ملے گا۔