الحمرا آرٹس کونسل میں کشمیر ڈے کی مناسبت سے تصویری نمائش کا افتتاح

02-05-2024

(لاہور نیوز) محکمہ اطلاعات و ثقافت کے زیر اہتمام کشمیر ڈے کی مناسبت سے الحمرا آرٹس کونسل میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کشمیر ڈے کی مناسبت سے لگائی گئی تصویری نمائش کا افتتاح کیا، تقریب میں مختلف مکاتب فکر کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب میں گورنر پنجاب کا کہنا تھا عالمی طاقتیں کشمیریوں پر بڑھتے بھارتی مظالم کو روکنے کے لئے اقدام کریں، پاکستان ہر لحاظ سے کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ تقریب کے اختتام پر گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کی سربراہی میں آگاہی واک کا اہتمام بھی کیا گیا۔