صوبائی حلقہ پی پی 157 کے مکین بنیادی سہولیات سے محروم

02-05-2024

(لاہور نیوز) کئی الیکشن اور حکومتیں آئیں اور ختم ہو گئیں مگر پی پی 157 کے عوام کو بنیادی سہولیات میسر نہ آ سکیں۔

پی پی 157 میں چرڑ پنڈ،غازی روڈ، قینچی، امرسدھو، ڈیفنس فیز 3 کے بلاکس، اتحاد پارک اور جاوید کالونی سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔ علاقے کی زیادہ تر آبادی پسماندہ زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔ ٹوٹی سڑکیں، پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی بڑے مسائل ہیں۔ گیس بھی نایاب، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پورا حلقہ ہی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ پی پی 157 کی کل آبادی 4 لاکھ 37 ہزار 699 ہے۔ 147 پولنگ سٹیشنز بنائے گئے ہیں اور 2لاکھ 24 ہزار 192 رجسٹرڈ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ مسلم لیگ ن کے میاں نصیر احمد اور تحریک انصاف کے حمایت یافتہ فرحت عباس یہاں سے امیدوار ہیں۔ پیپلز پارٹی کے عدنان اور جماعت اسلامی کے محمد عرفان بھی یہیں سے انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ 2018 کے الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار خواجہ سلمان رفیق اس حلقہ سے کامیاب ہوئے تھے۔