’شہزادی بہادری دکھاؤ‘ ثانیہ مرزا کا سوشل میڈیا پر پیغام وائرل

02-05-2024

(ویب ڈیسک) سابق بھارتی ٹینس سٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر تصاویر کے ساتھ پیغام جاری کیا ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سابق بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں پُراعتماد اور خوش دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’شہزادی بہادری دکھائیں ورنہ آپ کا تاج گر جائے گا‘۔ ثانیہ مرزا نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں جس میں پاکستان کی اداکارہ بھی شامل ہیں۔ سابق ٹینس سٹار سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے بھارتی میڈیا کے ذریعے تصدیق کی کہ بیٹی نے شعیب ملک سے خلع لی ہے۔ بعدازاں مرزا خاندان نے اس معاملے پر ایک باضابطہ بیان جاری کیا جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ دونوں مہینوں پہلے الگ ہو گئے تھے۔ یاد رہے کہ ثانیہ اور شعیب کی شادی 2010 میں ہوئی تھی اور ان کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے۔