الیکشن سکیورٹی ڈیوٹی کے دوران ریٹائرڈ ملازمین کی خدمات لینے کا فیصلہ

02-05-2024

(لاہور نیوز) الیکشن سکیورٹی ڈیوٹی کے دوران ریٹائرڈ ملازمین کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن ڈیوٹی کے دوران 53ہزارسےزائد دیگرمحکموں ،ریٹائرڈ پولیس ملازمین اور ریٹائرڈفوجی سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے، 31ہزارکےقریب مرد ملازمین جبکہ 22ہزارخواتین ملازمین پولیس کےشانہ بشانہ سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہونگی۔  پنجاب بھرمیں متعلقہ ڈی سیزکی جانب سے ریسکیو،سول ڈیفنس،جنگلات،ایریگیشن سمیت دیگرمحکموں کےملازمین کوآج متعلقہ ڈی پی اوزکورپورٹ کرنیکاحکم دیا گیا ہے۔  گزشتہ الیکشن میں 66 ہزارکےقریب رضاکارسکیورٹی ڈیوٹی کیلئے عارضی طور پر بھرتی کیے جاتے تھے، حالیہ الیکشن 2024 میں آئی جی پنجاب نے تمام سرکاری افسران سےسکیورٹی ڈیوٹی لینےکافیصلہ کیاتھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب بھرمیں آج الیکشن سکیورٹی ڈیوٹی کی فل ڈریس ریہرسل ہوگی، فول ڈریس ریہرسل کامقصد تمام پولنگ سٹیشنز پر سکیورٹی حالات کوچیک کرناہے۔ حکام کا مزید کہنا ہے کہ تمام اضلاع میں فورس سے اعلیٰ افسران سکیورٹی ایشوز پر بریفنگ بھی دیں گے، پنجاب بھرکےتمام ڈی پی اوز کو فل ڈریس ریہرسل کی رپورٹ آئی جی آفس بھجوانے کا حکم دیا گیا ہے۔