پی ایس ایل 9: کراچی کنگز نے نئی کٹ متعارف کروا دی

02-05-2024

(ویب ڈیسک پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی مقبول ترین فرنچائز کراچی کنگز نے پی ایس ایل سیزن 9 کیلئے نئی کٹ متعارف کرا دی۔

جیسے جیسے پی ایس ایل کی تاریخ قریب آرہی ہے کھلاڑیوں سمیت شائقین میں دلچسپی اور جوش و خروش بڑھتا جارہا ہے جبکہ فرنچائزز کی تیاریاں بھی عروج پر ہیں۔ کراچی کنگز نے کپتان شان مسعود کی جرسی کی تصویر شیئر کر دی ہے۔ کنگز کی جرسی کا رنگ سیزن 9 میں بھی نیلا اور سُرخ رکھا گیا ہے۔ اپنی مقبول فرنچائز کی نئی کٹ کو مداحوں نے خوب پسند کیا ہے اور سوشل میڈیا پر بھی صارفین جرسی کی تعریف کر رہے ہیں۔