مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطے میں دیرپا امن قائم نہیں کیا جا سکتا:گورنر پنجاب

02-05-2024

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطے میں دیرپا امن قائم نہیں کیا جا سکتا۔

یوم کشمیر  پر اپنے ایک پیغام میں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کا کہنا تھا کہ  بھارت  جارح ملک ہے جس کی عسکریت پسند سوچ اور پالیسیوں نے خطے کا امن و سکون تباہ کررکھا ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ اقوام عالم اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کے حل  میں کردار ادا کریں،کشمیریوں کی جدوجہد ایک دن   ضرور رنگ لائے گی اور وہ بھارت کے تسلط سے آزادی حاصل کریں گے۔ ادھر نگران صوبائی وزراء  ڈاکٹر جاوید اکرم، اظفر علی ناصر، ابراہیم حسن مراد اور بلال افضل  کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، ایک دن مقبوضہ کشمیر پاکستان کا حصہ بن کر رہے گا۔