مہوش حیات بے رنگ بولڈ فوٹو شوٹ پر تنقید کی زد میں

02-05-2024

(ویب ڈیسک) نامور پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کو بے رنگ بولڈ فوٹو شوٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔

بے شمار پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ مہوش حیات نے اپنے حالیہ فوٹو شوٹ کی تصاویر مداحوں کیساتھ شیئر کیں جس پر انہیں ملے جلے ردعمل کا سامنا ہے۔ مذکورہ بے رنگ تصاویر میں اداکارہ نے سفید شرٹ زیب تن کر رکھی ہے، مہوش حیات کھلی زلفوں کیساتھ مختلف پوز دیتے ہوئے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا رہی ہیں۔ اس بولڈ فوٹو شوٹ پر ایک طرف اداکارہ کو کچھ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہیں دوسری جانب ان کے مداح ان کی خوب تعریفیں بھی کر رہے ہیں۔