سوچ اور وقت بدل رہا ہے، اچھے دن جلد واپس لوٹیں گے: مریم اورنگزیب

02-05-2024

(لاہور نیوز) رہنما مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سوچ اور وقت بدل رہا ہے، اچھے دن جلد ہی واپس لوٹیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں رہنما مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کو نواز دو کا نعرہ ہر بچے کی زبان پر آ چکا ہے، نواز شریف کے وعدوں کی تکمیل کی سچائی بچے بچے تک پہنچ چکی ہے، سوچ اور وقت بدل رہا ہے۔   — Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) February 5, 2024 انہوں نے کہاکہ پھر ہوگا آٹا سستا، روٹی سستی، تعلیم اور صحت عام، خوشحالی کی بہار واپس آنے کو ہے۔