ن لیگ کا آج مری میں پاور شو، نواز شریف اور مریم خطاب کرینگے

02-05-2024

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن آج مری میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، جی پی او چوک پر جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز جلسے میں کارکنوں کا لہو گرمائیں گے، کارکنوں کی جانب سے پارٹی قائد کے استقبال کیلئے بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔   — PMLN (@pmln_org) February 5, 2024 پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سینئر لیگی رہنما پرویز رشید کے ہمراہ جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 12سال بعد نوازشریف مری میں جلسہ کر رہے ہیں۔