شعیب ملک سے خلا کے بعد ثانیہ مرزا نے لب کشائی کردی،سوشل میڈیا پر پیغام جاری

02-04-2024

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے شوہر سے خلع کے بعد سوشل میڈیا پر لب کشائی کردی۔

رپورٹ کےمطابق ثانیہ مرزا نے انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں کہا کہ ‘شہزادی بہادری دکھائیں ورنہ آپ کا تاج گر جائے گا’، انہوں نے اپنے اس بیان کے حوالے سے کوئی تفصیل درج نہیں کی۔ اس سے قبل انہوں نے اپنے دونوں بچوں کے ساتھ تصویر انسٹاگرام پر جاری کی تھی اور بچوں کو ‘لائف لائن’ سے تعبیر کیا تھا، اسی طرح 4 روز قبل اپنی تصاویر کے ساتھ پیغام میں لکھا تھا کہ چمکتے سورج اور معمولی پنک کے ساتھ کچھ بھی ممکن ہے۔