صنعتی شعبوں کو ریلیف دینے کا معاملہ،آئی ایم ایف کا تجویز پر غور کرنے پر رضامندی کااظہار
02-04-2024
(ویب ڈیسک) آئی ایم ایف نے صنعتی شعبے کیلئے ریلیف کی تجاویز پر غور کرنے پر رضامندی ظاہر کردی۔
آئی ایم ایف نے صنعتی شعبے پر سبسڈی کے بوجھ کو کم کرنے اور صنعتی شعبے کے بجلی کے بلوں میں کمی لانے کیلیے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلی ٹیشن کونسل ( سفک) کی تجاویز پر غور کرنے پر رضامندی ظاہر کردی، اس کے ذریعے صنعتی شعبے پر سبسڈی کے بوجھ میں 91 فیصد تک کمی ہوگی جبکہ صنعتی شعبوں کو بجلی کے بلوں کی مد میں 29 فیصد تک بچت ہوگی۔ ذرائع کا کہناہے کہ اس حوالے سے پاکستانی اور آئی ایم ایف انتظامیہ کے درمیان اگلے ہفتے ورچوئل مذاکرات ہوں گے، آئی ایم ایف اگلے ہفتے پی آئی اے کے 268 ارب روپے کے تجارتی قرضے کے بندوبست سے متعلق حکومتی منصوبے اور انرجی سیکٹر کے 1.28 ہزار ارب روپے کے گردشی قرضوں کے خاتمے کے منصوبے کا جائزہ بھی لے گا۔